سعودی عرب میں کورونا کے 1056 نئےکیسز رپورٹ، 11 مریض انتقال کرگئے

April 30, 2021

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1056 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 363 ہوگئی۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید11 کورونا مریض انتقال کرگئے۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 957 ہوگئی ہے۔