پاکستان میں کورونا وائرس کی افریقی و برازیلی اقسام رپورٹ

May 01, 2021


وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آ گئیں، یہ 2 نئی اقسام افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کی رپورٹ ہوئی ہیں۔

وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیئے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام پائی گئیں، نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز نے زور دیتے کہا ہے کہ وائرس کی جو بھی قسم ہو، ایس اوپیز پر عمل میں تحفظ ہے، افریقی اور برازیلی کورونا کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی ہے۔

وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہننا یقینی بنائیں، گھر سے بلا ضرورت باہر مت نکلیں، سماجی فاصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں۔

وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی ویکیسن لگوائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا تھا کہ سندھ میں برطانوی، افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عوام خود کو محفوظ رکھیں ورنہ نئی اقسام کے وائرس کے کراچی اور حیدرآباد میں پھیلنے کا امکان ہے۔