میانوالی: سفاک باپ کی فائرنگ، 3 کمسن بچیاں جاں بحق

May 02, 2021


میانوالی میں گھریلو جھگڑے پر سفاک باپ کی فائرنگ سے 2 کمسن بچیاں جاں بحق اور تیسری زخمی ہوگئی تھی جو بعد میں دم توڑ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق باپ کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے 4 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا، اس لیے گھر میں جھگڑے رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی فائرنگ سے موت کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔