بھارت میں کورونا سے ایک اور ہلاکت خیز دن

May 02, 2021

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور ہلاکت خیز دن گزر گیا، 24 گھنٹے میں ریکارڈ تین ہزار 689 اموات ہوئیں۔ مسلسل چوتھے دن تین ہزار سے زائد سے ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید چار لاکھ کے قریب افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ اسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن نہ ملنے کے باعث اموات میں اضافہ ہوگیا۔

امریکا نے 4 مئی سے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی۔

آسٹریلیا نے بھی بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

جرمنی، فرانس، بیلجیم اور ازبکستان نے امدادی سامان بھارت بھیج دیا۔

سری لنکا میں بھارتی مریضوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔