مجھے ہٹانے کا معاملہ بی اے پی کی ایگزیکٹو کمیٹی میں نہیں رکھا گیا، صالح بھوتانی

May 03, 2021

سابق وزیر بلدیات بلوچستان صالح بھوتانی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرخزانہ ظہور بلیدی بھی شامل تھے۔

ملاقات میں صالح بھوتانی کا کہنا تھا کہ انہیں ہٹانے کا معاملہ بی اے پی کی ایگزیکٹو کمیٹی میں نہیں رکھا گیا۔ ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ نے ایم پی اے لاجز الاٹ کرنے کے لئے اسپیکر کو درخواست کی، جس پر ظہور بلیدی کو ایم پی اے لاجز الاٹ کردیا گیا۔ ظہور بلیدی سرکاری رہائش گاہ چھوڑدیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزیر بلدیات اور اپنے انتخابی حریف صالح محمد بھوتانی کو وزارت سے ہٹا دیا تھا۔