عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

May 03, 2021


مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کو خاتون افسر کی تذلیل کرنے پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق کو دوسری خاتون کی تذلیل کرنے پر شرم آنی چاہیے،شہبازشریف نے انہی بیوروکریٹس کی وجہ سے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی بیوروکریسی کا صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پر عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔

فردوس عاشق کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔