گورنر سندھ کی مصطفیٰ کمال کے PTI میں شمولیت کے بیان سے متعلق تردید

May 03, 2021


گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید کی گئی ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے مجھ سے ملاقات کی، میں مصطفیٰ کمال کے گھر کبھی نہیں گیا۔

دوسری جانب مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے گورنر سندھ نے ان سے ملاقات کی، گورنر سندھ انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سات ماہ قبل گورنرسندھ نے ان سے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں بولو۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے، میرے خلاف بلدیہ ٹاون میں تحریک انصاف نےمہم چلائی.