وزیراعظم عمران خان رواں ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے

May 03, 2021

وزیراعظم عمران خان رواں ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں ہفتے جمعرات کو لاہور جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو صوبے میں کورونا اور ویکسینیشن کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔