ایم کیو ایم کا سارا گند پی ایس پی میں چلا گیا ہے، حلیم عادل شیخ

May 03, 2021


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر ان کے پاس جائیں، ایم کیو ایم کا سارا گند پی ایس پی میں چلا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال الطاف حسین کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی زبان سیاسی نہیں ہے، مصطفیٰ کمال اپنی زبان سے اپنی تربیت کا پتہ بتا رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔