لاک ڈاؤن میں کریتی سینن کا چھپا جنون سامنے آگیا

May 03, 2021

کریتی سینن نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے اندر موجود جنون اور جوش نکل کر سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے اپنے لاک ڈاؤن تجربے پر بات کی۔

بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ’میں نے پچھلے ایک سال کے اندر جب کہ ہم گھر پر ہیں اور اس وبا کے باعث کام نہیں کر پارہے ہیں، اس بات کا اندازہ لگایا کہ مجھے سیٹ پر پہنچنے کا کتنا جوش اور جنون ہے۔

انھوں نے مزید کہا یہ سب مجھے خوش رکھتا ہے، کیمرے کے سامنے رہنا مجھے زندہ رکھتا ہے اور حقیقی معنوں میں میں سب کچھ بھول جاتی ہوں۔

کریتی کا کہنا تھا کہ اکثر ان کے والدین بھی ان سے شکایت کرتے ہیں کہ وہ انھیں وقت نہیں دیتیں۔