توہین رسالت پر ہمارے موقف کو پوری دنیا نے سراہا، طاہر اشرفی

May 03, 2021

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ توہین رسالت پر پاکستان کے موقف کو پوری دنیا نے سراہا ہے، یورپی یونین کی پاکستان کے خلاف قرارداد حقائق کے برعکس ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے جبری مذہب تبدیلی کا ایک کیس سامنے نہیں آیا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم نے او آئی سی کے سفیروں کی ملاقات میں امت مسلمہ کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم اسی ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اعتکاف پر وفاقی حکومت نے کوئی پابندی نہیں لگائی، مساجد کو بند نہیں کیا تاہم ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔