سندھ پولیس، ایک ہفتے میں کورونا کے 18 مثبت کیسز

May 04, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گزشتہ سات روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے 18 کیسز مثبت آئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6407 ہوگئی ،ترجمان سندھ پولیس کے مطابق زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 31 ہے،اب تک 6352 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔