امریکی صدر کو بچوں نے آن لائن کلاسز کی شرارتیں بتادیں

May 04, 2021

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ریاست ورجینیا کے اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے پانچویں جماعت کے طلبہ سے کورونا صورتحال کی وجہ سے تعلیم پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بات چیت کی۔

اکثر بچوں نے امریکی صدر سے کہا کہ وہ اسکول واپس آکر خوش ہیں جبکہ کچھ بچوں نے انہیں آن لائن کلاسز کے فائدوں کے بارے میں بتایا۔

ایک بچی نے امریکی صدر کو بتایا کہ آن لائن کلاس کے دوران ٹیچر کی توجہ ہٹنے پر اس نے چیز کھائی جبکہ دوسری بچی نے بتایا کہ وہ آن لائن کلاس کے دوران کئی بار سوجاتی تھی۔

بچوں کی گفتگو سن کر امریکی صدر مسکرائے جبکہ انکی اہلیہ نے بھی ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بچے آن لائن کلاسز کے دوران اپنے کیمرے بند کردیتے ہیں۔