ایمن سلیم کس بھارتی اداکارہ کے مشابہہ قرار ؟

May 04, 2021

پاکستان کی ابھرتی اداکارہ ایمن سلیم کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھارتی معروف ہیروئین انوشکا شرما کی مشابہہ قرار دے دیا گیا ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم آج کل اپنی دلچسپ اور جاندار اداکاری کے سبب ہر جگہ چھائی ہوئی ہیں۔

ایمن سلیم کے نجی چینل پر مشہور ہوتے ڈرامے اور وائرل ہوتی فوٹوز کو دیکھتے ہوئے انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے۔


پاکستان شوبز انڈسٹری سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرنے والے سوشل پیجز پر ایمن سلیم اور انوشکا شرما کا خوب موازنہ کیا جا رہا ہے۔


ان تصویروں پر انٹنیٹ صارفین کی جانب سے بھی خوب کمنٹس کیے جا رہے ہیں جن میں کچھ کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم انوشکا شرما سے کئی گنا زیادہ پیاری ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم کے بجائے اداکارہ رمشا انوشکا شرما میں زیادہ ملتی ہیں۔