• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے کونسا عالمی ریکارڈ توڑا تھا؟


حال ہی میں ایک مزاحیہ ڈرامے سے اداکاری کی دُنیا میں اپنا ڈیبیو کرنے والی نوجوان اداکارہ ایمن سلیم ماضی میں عالمی ریکارڈ توڑ چکی ہیں۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایمن سلیم کی وہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جب وہ کامیڈین اسٹار عُمر شریف کے پروگرام ’دی شریف شو‘ میں بطورِ مہمان شریک ہوئی تھیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن سلیم نے بتایا تھا کہ وہ عالمی ریکارڈ توڑ چکی ہیں، اُنہوں نے بتایا تھا کہ ایک عالمی ریکارڈ تھا جس میں 18 افراد ایک ساتھ 5 سیکنڈز کے لیے اسمارٹ کار میں بیٹھے تھے۔

ایمن سلیم نے بتایا کہ جب اُنہوں نے یہ عالمی ریکارڈ دیکھا تو اُنہوں نے اس ریکارڈ کو توڑنے کا سوچا اور پھر اُنہوں نے 18 لڑکیاں جمع کیں اور پھر وہ اُن 18 لڑکیوں کے ہمراہ اسمارٹ کار میں 10 سیکنڈز تک بیٹھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس طرح وہ یہ عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئیں، پچھلے ریکارڈ میں 18 افراد تھے جبکہ ایمن سلیم نے جو ریکارڈ قائم کیا اُس میں 19 لڑکیاں تھیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں ڈرامہ ’چُپکے چُپکے‘ سے اپنا ڈیبیو کیا ہے جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر کی صاحبزادی ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔

تازہ ترین