صبا قمر کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ کی سیر

May 04, 2021

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں اُنہیں ترکی میں واقع تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی سپر اسٹار، ماڈل و یوٹیوبر صبا قمر آج کل ترکی میں موجود ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں۔


صبا قمر کی جانب سے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ کسی فیشن آئیکون سے کم نہیں لگ رہی ہیں ۔

صبا قمر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر چند خوبصورت اسٹوریز بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں مسجد آیا صوفیہ میں نہایت احترام کے ساتھ عبایا میں حجاب کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا قمر کی یہ خوبصورت اسٹوریز انٹر نیٹ پر خوب وائرل ہو ر ہی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔