سفید فام سانولی رنگت والوں کو غلام بنانا اپنا حق سمجھتے ہیں، کنگنا رناوت

May 04, 2021

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ سفید فام لوگ سانولی رنگت والوں کو غلام بنانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر نے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹری اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ کی معطلی سے متعلق بیان کے لیے اب انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا۔

انھوں نے کہا کہمیرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ سفید فام لوگ سانولی رنگت والوں کو غلام بنانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

کنگنا نے ٹوئٹر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے، کیا بولنا ہے اور کیا سوچنا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے میرے پاس اپنی آواز بلند کرنے کے اور بھی پلیٹ فارمز موجود ہیں جن میں سنیما کی صورت میں میرا اپنا فن بھی شامل ہے۔

بالی ووڈ کوئن کا کہنا تھا کہ ان کا دل ان کی قوم کے ساتھ ہے جو ہزاروں سالوں سے ظلم سہتی آئی ہے، غلامی سہتی آئی ہے اور اب بھی یہ معاملہ ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔