منگھوپیر ، مضر صحت پانی سپلائی کرنیوالے 2 ٹینکر ضبط ، 5 ملزمان گرفتار

May 05, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل نے منگھوپیر میں پانی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مضر صحت پانی ٹینکر کے ذریعے سپلائی کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 ٹینکرز ضبط کر لیے ، اینٹی تھیفٹ واٹر پمپ سیل کے انچارج راشد صدیقی کی نگرانی میں منگھوپیر پولیس نے جب کارروائی کی اس وقت حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب گڑھوں میں کھڑا گندا پانی ٹینکرز میں بھر ا جارہا تھا، واٹر بورڈ حکام کے مطابق ملزمان گڑھوں میں پائپ لگا کر پمپ کے ذریعے پانی ٹینکروں میں بھرتے تھےواٹر پمپس، پائپس اور دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان منگھوپیر تھانے منتقل کردیئے گئے۔