میں فلم رادھے میں دیشا پٹانی کا ہم عمر لگ رہا ہوں، سلمان خان

May 05, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘کی اداکارہ دیشا پٹانی کی عمر کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ہے۔فلم کی تیاری کے دوران اداکاروں کی گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سلمان خان فلم کے حوالے سے بتارہے ہیں۔بولی وڈاداکار سلمان خان نے اداکارہ دیشا پٹانی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ بہت خوبصورت بھی لگ رہی ہیں۔سلمان خان نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں کوئی اداکار فلم میں ایکشن سین کرسکتا ہے تو وہ رومانس بھی کرسکتا ہے۔اداکار نے مذاحیہ انداز میں کہا کہ فلم میں دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں، مطلب وہ میری عمر کی نہیں بلکہ میں اداکارہ دیشا کی عمر کا لگ رہا ہوں۔واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت 55سال کے ہیں جبکہ فلم ’رادھے‘ میں ان کی ہیروئن دیشا پٹانی کی اصل عمر 28 سال ہے۔گزشتہ دنوں اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کاٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔فلم کے ٹریلر کو محض ایک گھنٹے میں ہی یوٹیوب پر 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔ فلم ’’رادھے‘‘ میں سلمان خان ملک کے کونے کونے میں پھیلے ڈرگ مافیا کو ختم کرتے نظر آئیں گے۔اس بار اداکارہ دیشا پٹانی سلو میاں کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی اور رندیپ ہوڈا فلم میں ولن کا کردار نبھارہے ہیں۔دوسری جانب اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی فلم کے ایک گانے میں شامل ہیں جبکہ اداکار جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔دلچسپ یہ کہ ہر فلم کی طرح اس فلم کے ڈائیلاگز بھی کافی جاندار ہیں۔فلم کو پربھودیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی ریئل لائف پرائیویٹ لمیٹڈ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔