آسٹریا میں’’گرین پاس‘‘ ہولڈر کو ریسٹورنٹ جانے کی اجازت

May 05, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں"گرین پاس" کے باضابطہ آغاز سے قبل کورونا ویکسین لینے والے افراد کو پیلے رنگ کے کاغذ کا ویکسی نیشن پاس کے ساتھ ریستورانوں میں انٹری کی اجازت ہوگی۔آسٹریا میں 19 مئی سے ہوٹل اور کیٹرنگ انڈسٹری اور ثقافتی مراکز کھل جائیں گے، تاہم ریستورانٹوں تک رسائی کی اجازت صرف اس ثبوت کے ساتھ ہے کہ آپ کے پاس کورونا منفی ٹیسٹ یا ویکسین لگا پیلا کارڈ ہو۔آسٹرین قومی اسمبلی کی ہیلتھ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ منفی ٹیسٹ والے اور ویکسین لگے افراد مساوی ہوں گے۔ کورونا ویکسینیشن کا پہلا ٹیکہ کم از کم 21 دن پہلے لگا ہوناچاہئے۔ وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ "گرین پاس" جون میں آرہا ہے۔ ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے لیے اسمارٹ فون پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ٹیسٹ یا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ دکھایا جاسکتا ہے۔