دوسرا ٹیسٹ، تابش کے ڈیبیو کا امکان

May 05, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر تابش خان کو ٹیسٹ کیپ دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔منگل کو پاکستان ٹیم نے ہرارے اسپورٹس کلب میں پریکٹس کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تابش خان کو ٹیسٹ کیپ دے کر فہیم اشرف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔