کوہاٹ،غیرقانونی ہتھیاروں کی کھیپ برآمد،ملزم گرفتار

May 05, 2021

کوہاٹ(نمائندہ جنگ ) کوہاٹ پولیس نے غیر قانونی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑ کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ہتھیاروں میں 12 پستول،1رائفل،6 بندوق اور 19 چارجرز شامل ہیں. بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیاروں سمیت پکڑے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس کی بھاری نفری نے شہر کے مرکزی بازار سے پیوست بنوں مارکیٹ میں واقع اسلحے کی ایک دکان پر اچانک چھاپہ مارا جہاں دکان کے اندر چھپایا گیا غیرقانونی اسلحےکا بڑا ذخیرہ برآمد کرکے پولیس نے تحویل میں لے لیا. پولیس نے ملزم مدثر اقبال کو بھی حراست میں لے لیا۔