ایران نے امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تردید کردی

May 05, 2021

تہران (جنگ نیوز)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلوں پر معاہدے کے حوالے سے اتفاق رائے کی خبروں کی تردید کردی۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق خطیب زادہ نے اپنی ہفتہ وار ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا میں ایرانی قیدیوں کا معاملہ ہمیشہ ایران کے ایجنڈے میں رہا ہے اور اس معاملے پر منصوبے پر بات چیت جاری ہے جس کا ایٹمی مسئلے پر بات چیت سے کوئی تعلق نہیں۔