وزیراعظم آج پاکستانی سفراء سے ویڈیولنک پرخطاب کرینگے، فواد چوہدری

May 05, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ڈیڑھ بجے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفراء سے ویڈیولنک پرخطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ سفارتخانے پاکستان اور پاکستانیوں کی پہچان ہیں، سفار تکاروں کا کردار اس ضمن میں انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ سفارتکار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصاً مزدوروں کے مسائل پرتوجہ دیں۔