پی ایس 70 بدین ون میں ضمنی الیکشن 20 مئی کو ہوگا

May 05, 2021

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 بدین ون میں ضمنی الیکشن 20 مئی کو ہوگا۔

الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق پی ایس 70 بدین ون میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 20 مئی کی صبح 8 سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کےجاری رہے گی۔

اس موقع پر پریذائیڈنگ افسران کے علاوہ پولنگ عملے اور پولنگ ایجنٹوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس 70 کی نشست پیپلز پارٹی کے ایم پی اے بشیر احمد کےانتقال سے خالی ہوئی تھی۔