مانی نے کورونا وائرس کی پہلی ڈوز لگوالی

May 05, 2021

نامور پاکستانی اداکار اور میزبان سلمان شیخ المعروف مانی نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

اس حوالے سے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی فوٹو شیئر کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔

انھوں نے مسکراہٹ کی ایموجی کے ساتھ لکھ کر بتایا کہ انھوں نے ویکسین لگوالی ہے۔

علاوہ ازیں ان کی اہلیہ اداکارہ حرا مانی نے بھی انسٹاگرام پر اسی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شوہر کی ویکسینیشن کی تصدیق کی۔

انھوں نے مانی کو نتھی کرتے ہوئے لکھا کہ میرے سپرمین نے بالآخر ویکسین لگوالی ہے۔