وزیراعظم کے بیان پر جلیل عباس جیلانی کا رد عمل

May 06, 2021

امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اور سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے عمران خان کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ محترم وزیر اعظم کاش آپ کو مشنز کے کام کے بارے میں مناسب طریقے سے آگاہ کیا جاتا۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ڈگریوں کی تصدیق، شادی کے سرٹیفکیٹ، لائسنس وغیرہ جیسی خدمات کو تصدیق کے لئے ایچ ای سی، داخلہ یا صوبائی حکومتوں کے پاس بھیجا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو بروقت جواب نہیں ملتا تو تاخیر ہوتی ہے۔ اس کا مورد الزام سفیروں کو ٹھہرانا غیر منصفانہ ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفراء سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستانی سفارتخانوں کا اپنے شہریوں سے مناسب رویہ نہیں ہوتا ہے۔ سمندرپار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، خواہش ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے سفیروں کا رویہ اچھا ہو۔