سمپارس یونین کے وفد کی ڈی ایس ریلوے ملتان نویدمبشر سے ملاقات

May 06, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوےسمپارس یونین کے وفد نے عبد الخالق کی سربراہی میں ڈی ایس ملتان نویدمبشر سے ملاقات کی، ملاقات میں مہر عبدالخالق ، سعید خان بلوچ اور عمران شاہد نے اسٹیشن ماسٹرز کی ڈی پی سی میں حائل رکاوٹوں اور تاخیر کا ذکر کیا تو ڈی ایس ملتان نے بتایا کہ میں نے 30 مئی سے پہلےملازمین کی ترقی کے لیے پرسانل اور کنفیڈینشل برانچ میں خصوصی ٹیم مقرر کی ہے اور اس سلسلے میں سی پی او کو بھی ضروری مراسلہ بھیجا گیا ہے،ملازمین کی ترقی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائےگا، وفد میں چوہدری مختیار احمد، مہر حنیف، رانا انور رشید، چوہدری رفیق اور محمد اسلم بھی شامل تھے ۔