محکمہ سکولز، ترقی پانیوالےسینکڑوں اساتذہ وافسران ایڈجسٹمنٹ کےمنتظر

May 06, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولزکے گریڈ 17 سے20تک مختلف گریڈز میں ترقی پانیوالے سینکڑوں اساتذہ وافسران ایڈجسٹمنٹ کےمنتظر ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 1585افسران پرموشن حاصل کرنے کے بعد ایڈجسٹمنٹ کےمنتظر ہیں ایک سال گزر جانےکےبعدبھی ان کی ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی اساتذہ کا کہنا ہے کہ سیس اوپن ہونےپرتبادلوں کیلئے آپشنز ہی فراہم نہیں کیےجا تے ، محکمہ سکول ایجوکیشن ترقی پانےوالے سینئر اساتذہ کی ترجیحی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کرے،پی آئی ٹی بی حکام کا کہنا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں کو وقتاً فوقتاً ہر ممکن طور پر دور کیا جارہا ہے۔