کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے اگلے 20دن انتہائی اہم ہونگے، یاسمین راشد

May 06, 2021

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اگلے 20دن انتہائی اہم ہوں گے۔

یاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ 24گھنٹوں میں پنجاب میں 94ہزارسے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں مزید ویکسینیشن سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں، ویکسینیشن سینٹرز پر عملے کی تعداد کو بھی دگنا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ویکسینیشن پنجاب میں ہورہی ہے، ابھی تک 16لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگاچکے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ 8مئی سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوام کے حق میں کیا، کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اگلے 20دن انتہائی اہم ہونگے۔