پاکستان، مئی میں معمول کے مطابق کم بارشوں کا امکان

May 06, 2021

پاکستان بھر میں مئی کے مہینے کے دوران معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی میں بارشوں کے دوسلسلے آئیں گے جبکہ مئی کے مہینے کے دوران وسطی پنجاب میں معمول کے مطابق یا زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آئیں گی۔