ٹریفک جام ،موٹرسا ئیکل فٹ پاتھوں پر چڑھانے سے شدیدمسئلہ

May 07, 2021

لاہور (کرائم رپورٹرسے ) مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہی ، گلبرگ مین بلیوارڈ، حسین چوک اور لبرٹی کےعلاقے شدید متاثرہوئے۔ افطاری سے قبل ہرروز ٹریفک جام رہنے لگی ، فیروز پور روڈ، اچھرہ، کینال روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ،والٹن روڈ،ماڈل ٹائون لنک روڈ،فیروز پور روڈ ،جیل روڈ،چونگی امرسدھو،اچھرہ،قرطبہ چوک پیکو روڈ، موچی پورہ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ،جناح ہسپتال، مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں ٹریفک کی صورتحال ابتررہی ،اور شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا. رش سے بچنے کے لئے شہریوں نے فٹ پاتھ پر موٹر سائیکلیں چڑھا دیں. ٹریفک پولیس شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کرنے کیلئے رہنمائی کرتے رہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کو بحال رکھنے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔