ہرارے ٹیسٹ، پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

May 07, 2021

ہرارے اسپورٹس کلب میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔

زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرگئی، عمران بٹ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک وکٹ پر عابد علی 56 اور اظہر علی 46 رنز بنا کر موجود ہیں جبکہ پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 120 رنز ہوچکا ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ خشک ہے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے ہرایا تھا جبکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔