شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

May 07, 2021

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا،بل دستخط کے لئے وزیر اعلیٰ کو نہ بھیجا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق شوگر فیکٹریز کنٹرول بل ترامیم کے لیےاسپیکر آفس بھجوا دیا گیا، اسپیکر آفس میں بل میں مختلف ترامیم پر غور اور نظر ثانی کا عمل جاری ہے۔

آئندہ دو تین روز میں شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر پالیسی واضح ہونے کا امکان ہے،شوگر ملز مالکان کو اعتماد میں لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

شوگر مل مالکان کا کہنا ہے کہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل کی منظوری سے مشکلات پیدا ہوں گی۔