پنجاب کے آدھے کورونا کیسز لاہور سے رپورٹ

May 07, 2021

لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد پر برقرار ہے، ایک دن میں تقریبا ایک ہزار نئے کیسز سامنے آگئے۔

پنجاب کے آدھے کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے، 228 افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

پنجاب میں مجموعی طور پر 82 کورونا مریضوں کا انتقال کرگئے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں ایک دن میں کورونا کے 10 مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ ملتان میں 8 مریض دم توڑ گئے۔

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں مزید ساڑھے 3 سو افراد وائرس سے متاثر ہوگئے، جس کے نتیجے میں شرح 9 فیصد رہی۔

کوئٹہ میں ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا، گزشتہ روز صرف 500 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔