بحرین کیلئے پی آئی اے کی براہ راست ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کا آغاز

May 08, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے بحرین کے لئے براہ راست ہفتہ وار 2پروازیں چلانے کا آغاز کردیا ہے، براہ راست پروازوں سے مسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا ، پہلی پروازپی کے189آج لاہور سے156 مسافروں کولیکرروانہ ہوئی ، پی آئی اے بحرین کے لیے ہفتہ وار2پروازیں چلا رہی ہے. اس حوالے سے پی آئی اے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے۔