تفریحی سہو لتوں کی آ مدن انہی پارکوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ

May 08, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) اسلام آ باد کے پارکوں کی مینٹی ننس کو بہتر بنا نے کیلئے پارکوں میں قائم تفریحی سہو لتوں کی آ مدن انہی پارکوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی انوائرمنٹ نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق میگا زون ایف نائن پارک ‘ کڈز پلے ایریا ایف نائن پارک ‘ فوڈ کورٹ لیک ویو پارک ‘ دامن کوہ پارکنگ ‘ کیفےلذیذ دامن کوہ ‘ شکرپڑیاں کار پارکنگ ایسٹ اور ویسٹ دونوں ‘ کیفےشکر پڑیاں شرقی جانب ‘ ٹک شاپ ( کھوکھہ ) شکر پڑیاں غربی جانب ‘ کیفے روز اینڈ جا سمین گاڈن اور کیفے پلے لینڈ پارک شامل ہیں ۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جس پارک میں ان ذ رائع سے آ مدن ہو رہی ہے اسے اسی پارک کی دیکھ بھال پر خرچ کیا جا ئے گا۔