ملازم کو کچلنے کے الزام میں گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

May 08, 2021

پشاور(نیوز رپو رٹر)ٹول پلازہ پر گاڑی سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ملازم کو کچلنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ تھانی چمکنی پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ گزشتہ روز پولیس نے گرفتار ملزم جنید کو جب عدالت میں پیش کیا تو اس دورا ن عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کو تیز رفتاری کی وجہ سے موٹروے پولیس کی جانب سے روکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ملزم نے اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھی ،خلاف ورزی کی اطلاع موٹر وے ٹول پلازہ پشاور دی گئی، ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں این ایچ اے کے میڈیکل ہیلپر عدیل علی شاہ کو کچل ڈالہ جس کے بعد عدیل کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا موٹروے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کو رکاوٹ ڈالتے ہوئے قبضے میں لیا اور ڈرائیور جنید کو موقع سے گرفتار کر کے تھانہ چمکنی پولیس کے حوالے کردیا جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کردیا ، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذا ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔