پانامالیکس: وضاحتی اشتہارات کیس کی سماعت

May 02, 2016

لاہورہائیکورٹ نے پانامالیکس کےحوالےسےوزیراعظم کے وضاحتی اشتہارات کی قومی خزانے سے ادائیگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت نے اشتہارات پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا ۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحید نےعوامی تحریک کے اشتیاق چودھری اور تحریک انصاف کے جاوید بدر کی درخواستوں کی سماعت کی،درخواستوں میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ قومی اخبارات میں وزیراعظم کا نام پاناما لیکس میں غلطی سے شامل ہونے سے متعلق اشتہارات شائع کرائےجارہےہیںلیکن وزیراعظم، ذاتی وضاحت کیلئے قومی خزانے کا استعمال نہیں کرسکتے لہٰذا استدعاہے کہ اشتہارات کیلئے خرچ کی گئی رقم، وزیراعظم سے وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے اخراجات کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل کومعاونت کیلئے طلب کرلیا ۔