ثانیہ مرزا نے سالیوں کی مختلف اقسام بتادیں

May 08, 2021

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مضحکہ خیز ویڈیو میں سالیوں کی مختلف اقسام کے بارے میں بتایا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک مضحکہ خیز ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہیں اپنے بہنوئی اسد کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔


ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اس ویڈیو کو عنوان دیا ’ایک سالی کا خنّاس۔‘

اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے اپنے بہنوئی کے ہمراہ دلچسپ اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سالیوں کی مختلف اقسام کے بارے میں بتایا ہے کہ سالیاں کیسی ہوتی ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ سالیوں کی ایک قسم وہ ہے جو ہمیشہ اپنے بہنوئی کو کھانا کھلاتی رہتی ہیں اور پھر اس کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا اپنے بہنوئی اسد کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔

سالیوں کی دوسری قسم رسمی برتاؤ رکھنے والی سالیوں کی ہوتی ہے جبکہ سالیوں کی تیسری قسم ایسی سالیوں کی ہوتی ہے جو بہنوئی کو ہمیشہ ورزش کرواتی رہتی ہیں اور ویڈیو میں ثانیہ کو زبردستی اپنے بہنوئی اسد کو ورک آؤٹ سیشن کرواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے اختتام پر بتایا گیا کہ آپ کے ساتھ ہمیشہ ہنسی مزاق کرتے رہنے والی سالیاں بھی ہوتی ہیں۔

ثانیہ مرزا اور اُن کے بہنوئی اسد کی اس مضحکہ خیز ویڈیو کو اب تک 51 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔