سعودی عرب، پاکستان دہشتگردی کےخلاف اتحاد کے اہم ستون ہیں، سعودی تجزیہ کار

May 08, 2021

سعودی تجزیہ کار ڈاکٹرعبداللہ العساف کا کہنا ہے سعودی عرب اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف اتحاد کے اہم ستون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں، ہشتگردی کےخطرےسےطاقتور ترین ریاست بھی تنہا نہیں نمٹ سکتی۔

سعودی تجزیہ کار نے کہا کہ دہشتگردی سےنمٹنےاور اس کی جڑیں اکھاڑنےکے لیے عالمی برادری کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،

انہوں نے کہا کہ مسلم قائدین نےسرحدپاردہشتگردی سےنمٹنے کے لیے’اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی‘ بنا کر موثر اقدام کیا۔