مداحوں کی محبت میری مسکراہٹ کی وجہ ہے، فرحان سعید

May 08, 2021

پاکستانی شوبز انڈسڑی کے مشہور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انسٹاگرام پر 3ملین فالورز مکمل ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی محبت سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آتی ہے۔

گلوکار فرحان سعید نےاپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک پرکشش تصویر شیئر کی ہے ۔


فرحان سعید نےاپنی تصویر شئیر کرتے ہوئےلکھا ہے کہ ’آپ کی محبت سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آتی ہے۔‘

اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرحان نے لکھا کہ ’میری 3ملین فیملی کا شکریہ۔ ‘

فرحان سعید نےاپنی نیک تمنا ؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ایک ساتھ آگے بڑھیں گے اور ایک ساتھ بہت سی اچھی چیزیوں سے لطف اندوزہونگے ، آمین ‘