• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اسٹرنگز‘ ٹوٹنے کے پیچھے کئی وجوہات ہوں گی: فرحان سعید

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے معروف بینڈ اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بینڈ کے ٹوٹنے سے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہوسکتا، اس کے پیچھے کئی وجوہات ہوں گی۔

’جل‘ بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے والے فرحان سعید نے ’اسٹرنگز‘ کے ٹوٹنے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں اس سے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہے لیکن بینڈ کے ٹوٹنے کی کئی وجوہات ہوں گی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں فرحان سعید نے کہا کہ میں بس ’اسٹرنگز‘ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ نے پاکستانی موسیقی کیلئے جو کیا وہ ناقابلِ فراموش رہے گا۔


یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا۔

یہ بینڈ 1980 کی دہائی کے اختتامی سال کے دوران وجود میں آیا اور کالج کے دنوں سے ہی اس نے دھوم مچائی۔

تازہ ترین