امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے معاملے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

May 09, 2021

لندن ( نیوزڈیسک) جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے خاتمے کے لیے تعاون کرنے پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں ہونے والے جی 7کے اجلاس کے موقع پر جاپانی وزیر خارجہ موتیگی توشی متسو، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور جنوبی کوریائی وزیر خارجہ چنگ ایونگ نے ملاقات کی ۔ اجلاس کے آغاز میں بلنکن نے شمالی کوریا سے متعلق امریکی پالیسی کی تفصیلی وضاحت کی ۔