کین سائنو ویکسین قومی ادارہ صحت میں بننا شروع ہوگئی، اسد عمر

May 09, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ خام مال سے کین سائنو ویکسین قومی ادارہ صحت میں بننا شروع ہوگئی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے بتایا کہ ویکسین کی تیاری کے لئے پلانٹ گزشتہ ماہ لگایا گیا تھا۔ سخت کوالٹی چیک کے بعد ویکسین مئی کے آخر تک استعمال کے لئے دستیاب ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان کو کوویکس سے ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں بھی موصول ہوگئی ہیں۔