اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، وزیراعظم عمران خان

May 09, 2021

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسجداقصی میں فلسطینیوں پر تشدد سے اسرائیلی فوج نے انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں اور ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کرے۔

ادھر پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے، مقدس شہر کا احترام برقرار رہنا چاہیے۔