سعودی عرب میں حج زائرین کیلئے خصوصی شرائط رکھی جائیں گی،ترجمان سعودی وزارت حج

May 09, 2021

ترجمان سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حج زائرین کیلئے خصوصی شرائط رکھی جائیں گی، لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے صورتحال کا مستقل جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے انتظامات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

گزشتہ برس سعودی عرب کے رہائشیوں کو ہی مخصوص شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی گئی تھی۔

ترجمان وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کروایا جائے گا، زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔

حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔