• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے، شہباز گل


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران نے مکة المکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، وزیراعظم، ان کی اہلیہ بشریٰ عمران اور ان کے وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خانہء کعبہ کا دروازہ خاص طور پر کھول دیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم، خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

تازہ ترین