سعودی عرب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات نہیں ہوئی، وزیرخارجہ

May 10, 2021

سعودی عرب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات نہیں ہوئی، وزیرخارجہ

لاہور (جنگ نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے آرٹیکل 370سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے غیر ذمے دارانہ گفتگو کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرٹیکل 35 اے سے متعلق ہندوستان میں جو ری اسٹرکچرنگ کی جارہی ہے اس پر تشویش ہے، ہم اسے رکوانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کچھ چیزیں بھارت کے آئین اور کچھ چیزیں حق خودارادیت سے متعلق ہیں جن میں فرق ضروری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی پر بات نہیں ہوئی، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019 کے بعد کی صورتحال سے متعلق اپنا اصولی موقف پیش کیا۔