لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور نےچند روز قبل 60سالہ شخص پرویز اختر کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزموں لطیف، آصف، فداحسین اور رفعت بی بی کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان نے پرویز اختر کو زہر دے کر ہلاک کیا۔ اور موبائل و نقدی لوٹ لی تھی۔ ملزمان نے شہری پرویز اختر کوزہر دینے کے بعدقریب گندے نالے میں پھینک دیا تھا۔